
اسلام آباد:ترجمان پنجاب حکومت و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف عامر مغل نے کہا ہے کہ پنجاب میں دو سالوں میں تیز ترین ترقی پر بزدار سرکار مبارکباد کی مستحق ہے پنجاب سے ون میں شو کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ دو سال میں عثمان بزدار نے پنجاب کی ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ پنجاب بھر میں نئے اکنامک زون، نئی یونیورسٹیاں، نئے کالجز، نئے ہسپتال ، راوی ریور ویو سٹی ،سمیت ،1300 تعمیر و ترقی کے منصوبے جاری ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ کا قیام بزدار حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔ کورونا وبا کو اچھے طریقے سے ہینڈل کرنے پر دنیا بزدار حکومت کی تعریفیں کر رہی ہے۔ بنیادی طور پر پچھلے 35 سالوں میں نااہل نواز حکومت نے پنجاب کے انفراسٹرکچر اور ترقی پر کوء توجہ نہیں دی۔ صرف موٹر وے اور میٹرو کے نام پر سیاست کی اور کھربوں کی کمیشن لیکر رائے ونڈ سے لندن تک جائیدادیں بنائی جاتی رہیں۔ پچھلے دو سال میں پنجاب حکومت کا کوئی کرپشن اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔ بزدار سرکار کی تین بڑی ترجیحات پنجاب میں گڈ گوورنس، انفراسٹرکچر اور کرپشن سے پاک حکومت ہے۔ جس پر گزشتہ دو سال سے کامیابی سے کام ہو رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی زرائع ابلاغ بھی سردار عثمان حکومت کی تعریفیں کر رہے ہیں۔
دو سالوں میں تیز ترین ترقی پر بزدار سرکار مبارکباد کی مستحق ہے، عامر مغل




