
راولپنڈی: 6 ستمبر 1965 عظیم قربانیوں کی داستاں آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں ، بزدل دشمن رات کی تاریکی میں حملہ آور ہوا ہماری بہادر اور جانباز افواج نے ملک کے چپے چپے کی حفاظت کی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے قوم کے بہادر سپوتوں نے جانوںتک کے نذرانے پیش کئے وطن عزیز کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں قوم ان پر فخرکرتی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میںکیا انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر آزادی اور ملکی سالمیت کے تحفظ کے عزم و اعادہ کا دن ہے افواج پاکستان نے 6 ستمبر کو دشمنوں کے ناپاک عزائم کو تہس نہس کرتے ہوئے شکست سے دوچار کیا آج وطن عزیز پاکستان 65 کے مقابلے میں کہیںزیادہ مضبوط و مستحکم ہے اللہ رب العزت نے اسے ایٹمی صلاحیت بھی عطا کر رکھی ہے۔
6 ستمبر کی عظیم قربانیوں کی داستاں آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ عامر صدیقی



