
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر رہنما و اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین سے جنرل کونسلر ڈاکٹر حجمیر بی بی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میںروز بروز مضبوط ہو رہی ہے سابق حکمرانوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا منتخب نمائندوں کو اختیارات دینے کے لئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے آئین میں ترمیم ناگزیر ہے آئی ٹین میں لوگوں کے لئے پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔ صوبہ کے پی کے میں تعلیم کے شعبے میں لازوال کامیابی ملی ہے سرکاری سکولوں کامعیار تعلیم بلند ہو چکا ہے خواتین کی تمام شعبوں میں حوصلہ افزائی کی جارہی ہے عوام نے تاریخ میں پہلی بار صوبہ خیبر پختونخواہ میں دوسری مرتبہ پی ٹی آئی کی حکومت بنوائی ہے جو عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ سی پیک نیوز سے خصوصی گفتگو میں ڈاکٹر حجمیر بی بی نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں ترقی کے لئے ہماری حکومت اسلام آباد میں نئے ہسپتال بھی بنائے گی عمران خان کی پارٹی میں شمولیت ان کے ویژن کو دیکھ کر کی اور اس پارٹی میں کام کرنے والوں کو میرٹ پر ترقی ملتی ہے ہم عمران خان کر سپاہی ہیں جب بھی عمران خان آواز دینگے ہم لبیک کہیں گے تحریک انصاف نے پاکستان سے روایتی سیاست کا خاتمہ کیا جس کے بعد نئے پڑھے لکھے لوگ میدان سیاست میں آئے عمران خان عوام سے کئے تمام وعدے پورے کریں گے غریب لوگوں کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے ہماری حکومت دن رات کام کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے نوازشریف کا پلیٹ لیٹس کا ڈرامہ بے نقاب ہو چکا ہے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے لوگوں کو قانون کے سامنے جوابدہ بنایا گیا ہے نواز شریف کا ملک سے باہر جانا اور واپس نہ آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ لوگ کرپٹ ہیں اور مفرور ہو چکے ہیں مگر ان کو ہر حال میں واپس آ کر اپنے اثاثوں اور لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا۔ ڈاکٹر حجمیر بی بی نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی مشکلات سے واقف ہے کورونا وائرس کے دوران بھی ہماری حکومت نے غریب لوگوں کو 12 ہزار فی کس مالی امداد دی جس سے لوگوں کو فائدہ ملا اور کشمیر کے مسئلے کو جس طرح عمران خان نے جنرل اسمبلی میں اٹھایا اس سے پوری دنیا کو مودی کے مذموم مقاصد کے بارے میں پتا چلا اور وہ وقت دور نہیں جب مسئلہ کشمیر حل ہو گا اور کشمیر کے لوگ پاکستانی عوام کی طرح آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔




