
اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے اوورسیز فاسٹ ٹریک عدالتوں کا قیام آخری مراحل میں ہے۔وزارت قانون سے سمری کی کی منظوری کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے عدالتیں قائم کر دی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے
سٹیزن پورٹل پر اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل کے ئیے اعلی سطحی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔دوران اجلاس آئی جی سندھ اور خیبر پختونخوا نے بریفنگ میں بتایا کہ عدالتوں میں زیر التوا مقدمات سے متعلق شکایات سب سے زیادہ ہیں۔ہم عدالتی کیسز میں مداخلت کے مجاز نہیں رکھتے۔اس پر زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز فاسٹ ٹریک عدالتوں کا قیام آخری مراحل میں ہے۔سمری کی منظوری کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے عدالتوں کا قیام کر دیا جائے گا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا پنجاب اوورسیز کمیشن ایک کامیاب ماڈل ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا بھی اس طرز پر ایک کمیشن بنائیںگے۔


