
اسلام آباد:خبروں میں رہنے والے ٹک ٹاک گرل حریم شاہ اس وقت خود خبر بن گئیں جب وہ ایک خاتون دل جان کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئیں ۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ دل جان نے ان کا پرس چوری کر لیا ہے۔ اس پر دل جان کو تھانے بلایا گیا تاہم جب دونوں خواتین کو بتایا گیا کہ پرچہ درج ہونے کے بعدان کو کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے تو دونوں خواتین نے آپس میں صلح کرنے کو ہی غنیمت جانا اور آپس میں صلح کر لی ۔
مستقبل کی مشکلات نے غصہ ٹھنڈا کر دیا ٹک ٹاک گرل حریم شاہ اور دل جان نے تھانے میں صلح کر لی




