تربیتی شیڈول کی اطلاع موبائل ایپ ’پاک حج2026‘ اور SMS کے ذریعے کی جا رہی ہے
اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)عازمین حج 2026 کی لازمی تربیت کا آغاز آج یکم جنوری سے ہورہا ہے پہلا مرحلہ میںآج یکم جنوری کو اسلام آباد سے اس کا آغاز ہو چکا ہےترجمان مذہبی امور کے مطابق تربیتی شیڈول کی اطلاع موبائل ایپ ’پاک حج2026‘ اور SMS کے ذریعے کی جا رہی ہے .شیڈول کی معلومات وزارت ِ مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں.
2 جنوری کو ایبٹ آباد، 3 جنوری کو گھوٹکی، ٹھٹھہ، کوٹلی آزاد کشمیر میں تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے.4 جنوری کو میرپور آزاد کشمیر، ٹنڈو محمد خان، خیر پور سندھ میں عازمین حج تربیت حاصل کریں گے.5 جنوری کو آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ، بدین، نوشہرو فیروز میں حج تربیتی کیمپ لگے گا.6 جنوری کو فتح جنگ ، دادو اور تھرپارکر (مٹھی) کے گرد و نواح کے عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی.7 جنوری کو عمر کوٹ، لاڑکانہ، ہری پور، 8 جنوری کو میرپور خاص، شہداد کوٹ، مانسہرہ میں حج تربیتی پروگرام ہو گا.
ایک روزہ حج تربیتی پروگرام ملک بھر میں مرحلہ وار تحصیل کی سطح پر فروری تک جاری رہیں گے.عازمینِ حج اصل شناختی کارڈ اور حج درخواست کی کمپیوٹرائزڈ رسید اپنے ہمراہ رکھیں .وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عازمینِ حج اپنے شیڈول کے مطابق ایک روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت کریں.


