اسلام آباد: اسلام آباد کے رہائشیوں کے مسائل اور ان کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لئے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے زیر اہتمام پہلی آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ آن لائن کھلی کچہری کے موقع پرایم سی آئی کی چیف آفیسر میڈم محترمہ سیدہ شفق ہاشمی، فیلڈ کمانڈر ڈائریکٹر سینیٹیشن اینڈ سیوریج فورس اور ڈی جی واٹر مینیجمنٹ سردار خان نے عوام سے ان کے مسائل سنے اور ان کے سوالات اور ایشوز پر جوابات دئیے۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنی شکایات براہ راست افسران بالا تک پہنچائیں ۔ افسران بالا نے شہریوں کی شکایات توجہ سے سنیں انہیں نوٹ کئے اور بعض شکایات کے حوالے سے موقع پر احکامات جاری کئے ۔


