ڈینگی نے بھی پاکستانیوں کو کورونا سے محفوظ رکھا،نئی تحقیق میں انکشاف

 


برازیلیا:چند سال قبل ڈینگی بخار پاکستان میں آیا اور لوگوں کو خوب خوف میں مبتلا کیا لیکن اب کورونا وائرس کے ہنگامے ایک نئی تحقیق میں ڈینگی وائرس کا ایک ایسا فائدہ سامنے آ گیا ہے کہ آپ سن کر کہیں گے کہ پاکستانیوں کو تو ڈینگی وائرس نے بچا لیا۔ میل آن لائن کے مطابق ڈوک یونیورسٹی کے ماہرین نے برازیل میں کورونا وائرس کے پھیلا اور اس کے متاثرہ افراد پر ایک تحقیق کی ہے۔ وہاں ڈینگی وائرس بھی کئی سالوں سے موجود ہے۔
اس تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ماضی میں جوشخص ڈینگی وائرس کو بھگت چکا ہے اس پر کورونا وائرس کا اثر کم ہوتا ہے اور کورونا وائرس سے اس کی موت ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر میگوئیل نکولیلس کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جن لوگوں کے جسم میں ڈینگی سے بچا ئوکی اینٹی باڈیز موجود تھیں، ان کو کورونا وائرس لاحق ہونے اور اس سے ان کی موت ہونے کا امکان بہت کم تھا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اینٹی باڈیز کورونا وائرس کے خلاف بھی مزاحمت رکھتی ہیں۔