چین جنوبی بلوچستان میں کھجوروں کی پروسیسنگ پلانٹس اور پیاز کے کولڈ اسٹورجز تیار کرنے میں معاونت کرے گا

 

اسلام آباد :چین جنوبی بلوچستان میں زراعت کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔چین اور پاکستان نے زراعت کے شعبے میں باہمی تعاون کو تیز کیا ہے۔  دوطرفہ زراعت کے تعاون سے پاکستان میں فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ چین جنوبی بلوچستان میں کھجوروں کی پروسیسنگ پلانٹس اور پیاز کے کولڈ اسٹورجز تیار کرنے میں معاونت کو یقینی بنائے گا۔ چین پاکستان  دو طرفہ زرعی تعاون میں ٹیکنالوجی، مصنوعات کی پروسیسنگ اور بنیادی ڈھانچہ جات کی تعمیر میں بے پناہ امکانات ہیں۔ دونوں ممالک  کے مابین قدرتی وسائل کی فراہمی باہمی تکمیل ہے جو بنیادی طورپر سی پیک کے تحت دو طرفہ زرعی تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گی۔