برطانوی ائیر لائن کو لاہور کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی

برٹش ائیر ویز ہیتھرو ائیرپورٹ سے لاہور کے لیے ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کرے گی

LONDON, ENGLAND – SEPTEMBER 09: British Airways plane taxies after landing at Heathrow’s Terminal 5 on September 9, 2019 in London, England. British Airways pilots have begun a 48 hour ‘walkout’, grounding most of its flights over a dispute about the pay structure of it’s pilots. (Photo by Dan Kitwood/Getty Images)

کراچی (سٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے برٹش ائیر ویز کو لاہور کے لیے فلائٹس آپریشن کی اجازت دے دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق برٹش ائیر ویز نے لاہور کے لیے پروازیں شروع کرنے کی درخواست دی تھی جو حکومت پاکستان نے منظور کر لی ہے۔ برٹش ائیر ویز ہیتھرو ائیرپورٹ سے لاہور کے لیے ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے اجازت ملنے پر پی آئی اے برطانیہ میں اپنا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی، اور پی آئی اے کا برطانیہ آپریشن شروع ہونے پر برٹش ائیر ویز کے شیڈول پر نظرثانی کی جا سکے گی۔