بہاول نگر(نامہ نگار ) حافظ آباد میں 2 درندوں نے آٹھویں کی طالبہ کو گھر سے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے تھانہ تخت محل کی حدود میں واقع علاقے حافظ آباد میں 15 سالہ لڑکی کو گھر سے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اغوا کے وقت لڑکی گھر میں اکیلی تھی، ملزمان فیاض اور شاہد لڑکی کو قریبی کھیتوں میں لے گئے۔ ملزم فیاض نے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے، مقدمے میں نامزد 2 میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
Related Posts

کوالالمپور:ہلال احمر پاکستان کی دو روزہ عالمی شراکتی اجلاس میں شرکت
- Rizwan Malik
- November 17, 2025
- 0
دو روزہ اجلاس میںانسانی ہمدردی کی سرگرمیوں اور باہمی تعاون کے فروغ کاعزم کیا گیا یہ اجلاس ہلال احمر پاکستان کے اصلاحاتی سفر کا ایک […]
ارکان پارليمنٹ اور بڑی شخصيات کو بیوقوف بنانے والا نوسرباز گرفتار
- Rizwan Malik
- August 25, 2019
- 0
نوسر بازوں کے چنگل سے ارکان پارليمنٹ اور سينئر صحافی بھی نہ بچ سکے، بیرون ملک کے سستے ٹورز کے چکر ميں کئی بڑی شخصيات […]
15 اکتوبر کا ممکنہ احتجاج ،تھانہ ترنول، سنبلاور تھانہ آبپارہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن150 افراد گرفتار
- Rizwan Malik
- October 15, 2024
- 0
آپریشن اتوار اور پیر کی درمیانی رات کیا گیا،189 گھروں ،ہوٹلز سمیت، 131 گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا اسلام آباد پولیس ٹیموں […]
