
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)کامسٹیک اور پنک پاکستان ٹرسٹ نے او آئی سی کے خطے میں اچھی صحت اور خواتین کی فلاح و بہبود کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ خاص طور پر، وہ چھاتی کے کینسر کی شرح اموات کو کم کرنے اور خواتین کی تندرستی اور بااختیار بنانے کی آگاہی کے لئے مل کر کام کریں گے۔ گزشتہ روز کامسٹیک ہیڈ کوارٹر، اسلام آباد میں کوارڈینیٹر جنرل، کامسٹیک، پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری اور صدر پنک ٹرسٹ پاکستان، ڈاکٹر زبیدہ قاضی کے مابین معاہدہ طے پایا ہے۔دونوں تنظیمیں مشترکہ طور پر او آئی سی ممبر ممالک کی خواتین کو چھاتی کے کینسر کے خاتمے اور آگاہی کے لئے، سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس، تحقیق اور مشاورت کا اہتمام کریں گی۔کامسٹیک اپنے مختلف بین الاسلامی نیٹ ورکس اور پروگراموں کے ذریعے پنک پاکستان ٹرست کے ساتھ شراکت میں چھاتی کے کینسر کے بارے میں شعور پھیلانے اور چھاتی کے کینسر کا جلد پتہ لگانے کے لئے رضاکارانہ بنیاد پر پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے گا۔
چھاتی کے کینسر کے خاتمے اور بچائو بارے آگاہی کے حوالے سے کامسٹیک اور پنک پاکستان ٹرسٹ کے مابین معاہدے پر دستخط



