
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سیکٹر آئی ـ12میں جلد ترقیاتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس ضمن میں منصوبے کے لئے تکنیکی بو لیاں کھول دی گئی ہیں، کمیٹی ان تکنیکی بولیاں کاجا ئزہ لے گی جس کے بعد تکنیکی طور پر اہل فرموں کی مالیاتی بولیاں کھلولی جائیں گی۔سی ڈی اے ترجمان کے مطابق سیکٹر Iـ12میں ترقیاتی کا موں کے اجرائکے لئے سی ڈی اے نے بذریعہ اخبار اشتہار پاکستان انجینئر نگ کونسل کے ساتھ کیٹگری تھری یا اس سے زائد میں رجسٹرڈ فرموں سے بولیاں طلب کی تھیں۔جس کے بعد مختلف نا مور فرموں نے اپنی تکنیکی اور ما لیاتی بولیاں دیں۔ اس ضمن میں تکنیکی بولیوں کو کھول دیا گیا ہے جس کے بعد تکنیکی طور پر اہل فرموں کی ما لیاتی بولیاں کھولی جائیں گی۔ سیکٹر Iـ12میں ترقیاتی کا موں کے پہلے مرحلے کے لئے284,742,287/ـروپے کی این آئی ٹیز بھی جا ری کی گئی تھیں۔سیکٹر Iـ12میں ترقیاتی کا موں کے پہلے مرحلے میں سروس روڈ نارتھ، سروس روڈ ایسٹ، اور سروس روڈ ویسٹ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ با کس کلورٹس کی تعمیر بھی کی جائے گی جبکہ سیکٹر میں ڈرینج سسٹم کا کام بھی پہلے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا۔سیکٹر Iـ12 میں ترقیاتی کا موں کا جراء تعطل کے شکار منصوبوں میں سے تھا جس کو ما ضی میں نظر انداز کیا جا تا رہا۔ تاہم سی ڈی اے کی مو جودہ انتظا میہ نے شہر کے انفرا سٹرکچر کی بہتری اور نظر انداز کئے جا نے والے رہا ئشی سیکٹروں میں ترقیاتی کا موں کی تکمیل کے لئے بنائی گئی جا مع پا لیسی کے تحت سیکٹر Iـ12میں ترقیاتی کا م شروع کرنے کے عمل کا آغاز کیا۔ اس ضمن میں تمام انتظا می اور تکنیکی مسا ئل کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ اس سیکٹر کے الا ٹیوں کے مسائل کو بھی حل کیا گیا۔ اس سلسلے میں حال ہی میں سی ڈی اے نے لے آؤٹ پلان میں تبدیلی کے باعث ڈیلیٹ ہونے والے پلاٹوں یا دوہری الاٹمنٹ والے پلاٹوں کے متبا دل پلاٹ الاٹ کر نے کے لئے دو شفاف قرعہ اندازیوں کا انعقاد بھی کیا تھا۔
سیکٹر آئی بارہ میں جلد ترقیاتی سرگرمیوں کا آغاز ،منصوبے کے لئے تکنیکی بولیاں کھول دی گئیں




