سی پیک ، پاکستان کے استحکام اور گلگت بلتستان کے مفاد کیلئے کام کرتے رہیں گے نورالباری


گلگت: جماعت اسلامی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے قائم مقام امیر نورالباری نیکہاہے کہ سی پیک سمیت پاکستان کے استحکام اور گلگت بلتستان کے مفاد کیلئے جماعت اسلامی بھرپور کردار ادا کررہی ہے گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہے،جس کے لئے پانچ حلقوں سے اپنے امیدوار میدان میں لا رہے ہیں۔ نورالباری نے مزید کہا ہمارا نعرہ پرامن گلگت بلتستان ہے۔سی پیک کے ثمرات گلگت بلتستان کو ملنا چاہیے۔ سابقہ حکومتوں نے اس علاقے کیلئے کچھ نہیں کیا ہے۔شعبہ تعلیم کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا ہے۔یہاں کے طالب علموں کی ایک بڑی تعداد ملک کے دیگر حصوں میں تعلیم حاصل کررہی ہے۔ ایک مربوط نظام سے یہاں کے بچوں کو آراستہ کیا جائیگابے روزگاری کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا دائرہ یہاں تک بڑھا دیا ہے اور کوٹہ میں اضافہ کیا ہے۔ایسے اداروں کا قیام بہت ضروری ہے تاکہ یہاں کی ثقافت اور دیگر اداروں کو محفوظ کیا جا سکے۔