سی ڈی اے بازار سٹاف سے ملک اسحاق   اپنے ساتھیوں سمیت امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین میں شامل۔

اسلام آباد…. سی ڈی اے بازار سٹاف سے ملک اسحاق ،چوہدری ادریس ،عبدالخالق ،حاجی صدیق ،یاسر محمود نے اپنے ساتھیوں سمیت سی ڈی اے لیبر یونین (امان اللہ گروپ ) کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،اس سلسلے میں تقریب ملک اسحاق کی رہائش گاہ ترنول میں منعقد ہوئی ،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،چیف آرگنائزر حاجی مشتاق احمد شاہد ،سید مثیم شاہ ،راجہ اسد ،محمد عباس ،ملک فیاض ،ملک احمد ،اصغر جعفری ،چوہدری غفار ،خضر شاہ ،عبدالجبار،تنویر گل سمیت بازارسٹاف نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے ملازمین نے کہا کہ ہم نے امان اللہ گروپ سے عرصہ نوسالہ رفاقت کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین میں شمولیت کا اعلان کیا ہے