9 ملین اوورسیز پاکستانیوں کو جلد ووٹ کا حق مل جائے گا،زلفی بخاری


اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ 9 ملین اوورسیز پاکستانیوں کو جلد ووٹ کا حق مل جائے گا۔ بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس پر الیکشن کمیشن کی اصلاحات میں اس معاملہ پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم 9 ملین اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بن گئے ہیں اور جلد اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہوگااس حوالے سے کام کیا جا رہا ہے۔