حکومت بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے,سدھے میاں

فیصل آباد(عبدالصمد خاں)چیئرمین ٹیکسٹائل ملز چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمالانڈسٹری ممبر راشد محمود المعروف سدھے میاں نے کہا ہے کہ حکومت بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے فی یونٹ میں 3.90روپے اضافہ اور بجلی بلوں پر 14قسم کے ٹیکسوں پر تشویش پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں فی الفور واپس لیا جائے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے کاروباری لاگت بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئیگا اور پیدواری لاگت بڑھنے سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے بیرون ملک پاکستان اشیاء کی مانگ میں کمی سے تجارتی خسارہ میں مزید اضافہ ہوگا جو کہ ملکی معیشت کی بڑھتوی کی طرف ہے جس سے ترقی کا عمل ماند پڑجاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ 3.90روپے اضافہ اور بلوں پر 14قسم کی ٹیکسوں کو فی الفور ختم کیاجائے کیونکہ صنعتکار برادری برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی کیلئے بجلی بلوں میں کمی کا مطالبہ کررہی ہے لیکن کمی کی بجائے ان پر مزید ہوشربا اضافہ کرکے بوجھ ڈال دیا گیا ہے جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑیگا اور ملک میں تیار ہونے والی ہر شے مہنگی ہوجائیگی اس لئے یہ اضافہ واپس لے کر تاجر برادری اور صنعتی شعبہ کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔