
راولپنڈی : ویلفیئر کمیٹیاں عوامی فلاح و بہبود کو مشن مانتیں ہیں ،عوامی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں ،علاقہ کی تعمیر وترقی میں مل جل کر کام کرنے سے ہی مسائل سے چھٹکارا ممکن ہے ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما چیئرمین فیضان مصطفی ویلفیئر کمیٹی محمد عامر صدیقی نے کوٹھہ خوردکے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ فیضان مصطفی ویلفیئر کمیٹی کی ٹیم علاقہ کے مسائل سے نہ صرف آگاہ ہے بلکہ ان مسائل کے مستقل حل کیلئے کوشاں بھی ہے ۔
یاد رہے کہ علاقے کے کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہو چکا باقی مسائل بھی جلد حل ہوںگے اجلاس کی صدارت فیصل انصاری نے کی ،اجلاس میں ایاز انصاری،احمد نواز،راجہ افتخار،صوبیدار گلزار،عبدالصبور،شاہد صدیقی ،محمد طارق،زوہیب ملک،واصف ودیگر شریک تھے جنہوں نے کہا کہ گرد ونواع میں موبائل سنیچنگ کی بڑھتی وارداتوں سے اہل علاقہ خود کو غیر محفوط تصور کرتے ہیں تھانہ دھمیال کے قرب میں واقع ہونے کے باوجود ایسی وارداتوں کا بڑھنا افسوسناک ہے اعلی حکام اور سی پی او صاحب پولیس گشت بڑھا کر ایسی وارداتوں کی روک تھام ممکن بنائیں۔
عوامی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں،عامر صدیقی



