
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی نمبر ون بیڈمنٹن سٹار پلوشہ بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیڈمنٹن کے فروغ کے لئے پرائیویٹ سیکٹر اپنا کردار ادا کرے، کھلاڑیوں کیپاس نوکری ہوگی تو وہ بغیر کسی دبائو کے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، سات سال سے پاکستان نمبر ون ہوں والدین نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کی۔ سی پیک سے خصوصی گفتگو میں پلوشہ بشیر نے کہا کہ بھارت بیڈمنٹن کے کھیل میں اسلئے آگے ہے کہ وہاں پر اکیڈمیز کا مضبوط سسٹم ہے جہاں سے کھلاڑی سیکھ کر آتے ہیں جبکہ پاکستان میں اس کھیل کو فروغ دینے کیلئے شہر کی سطح پر اکیڈمیاں بنائی جائیں تو بہت ٹیلنٹ مل سکتا ہے پاکستان کے کھلاڑی بہت با صلاحیت ہیں اگر ان کو بہترین سہولیات مہیا کی جائیں تو پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں پلوشہ نے کہا کہ بچپن سے ہی بیڈمنٹن کھیل رہی ہوں سنگلز ڈبلز اور مکس ڈبلز کے مقابلوب میں میڈلز جیت رکھے ہیں جس پر فخر ہے بیڈمنٹن فیڈریشن کو پرائیویٹ سیکٹرز کے ساتھ مل کر مزید ٹورنامنٹس کرانے چاہیں تاکہ کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع مل سکے۔
پاکستان میں بیڈمنٹن کو فروغ دینے کے لئے شہر کی سطح پر اکیڈمیاں بنانے کی ضرورت ہے ، پلوشہ بشیر




