برطانیہ میں کورونا وائرس سے متعلق تمام سفری پابندیاں ختم

لندن :برطانوی حکومت نے کورونا سے متعلق تمام تر پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق 18 مارچ سے ملک بھر میں ایک ساتھ ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر سے برطانیہ آنے والوں مسافروں کے لیے منفی کووڈٹیسٹ کی شرائط بھی ختم کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ لوکیٹر فارم کی شرائط اور مسافروں کے لیے ویکسینیشن کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔
پابندیوں کیخاتمے کا اطلاق 18 مارچ صبح 4 بجے سے ہوگا۔