
راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاک فوج میں اعلی سطح پر تقرریاں کی گئی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کو کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کور کمانڈر ملتان، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جرنل خالد ضیا کو کور کمانڈر بہاولپور اور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو کمانڈر اے ایس ایف سی، لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان کو انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایو یلیوایشن، لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو انسپکٹر جنرل آرمز، لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور لیفٹیننٹ جنرل سردار حسان اظہر حیات کو ملٹری سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔




