
آکلینڈ:پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ کرونا کے حوالے سے نیوزی لینڈ میں پاکستان اسکواڈ کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں اور کورونا وائرس مثبت آنے والے ارکان بھی مینجڈ آئسولیشن چھوڑ دیں گے جس کے بعد اسکواڈ کوئنز ٹاون روانہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اسکواڈ کی بارہویں روز کی کورونا ٹیسٹنگ کلئیر آئی ہے جس سے اسکواڈ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
پی سی بی نے بتایا کہ چھٹے اور نویں روز کورونا کیس رپورٹ ہونے والے 2 ارکان یہیں آئسولیشن پوری کریں گے،دونوں ارکان آئسولیشن کی مدت مکمل کرکے کوئنز ٹاون میں اسکواڈ جوائن کریں گے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ آخری ہیلتھ چیک اپ کے بعد کوئنز ٹاون روانہ ہوجائے گاجہاں ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹریننگ ہو گی۔
شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر ، نیوزی لینڈمیں پاکستانی سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلئیر




