عطا اللہ تارڑ اور بشری انصاری کی سیلفیاں


بشری انتہائی شائستہ اور خوشگوار خاتون ہیں،عطا تارڑ کا ٹویٹ

اسلام آباد؛پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللہ تارڑ کی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشری انصاری کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ سینئر اداکارہ بشری انصاری کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی کراچی ایئرپورٹ پر لیجنڈری اداکارہ بشری انصاری کے ساتھ ملاقات ہوئی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ بشری انصاری کے ساتھ ایک اچھی گفتگو ہوئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بشری انصاری ایک انتہائی شائستہ اور خوشگوار خاتون ہیں۔

بشری انصاری اور عطا اللہ تارڑ کی سیلفی کو ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے اور صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔