سی پیک علاقائی ترقی کے مشترکہ وژن کا نتیجہ ہے، نہ صرف خطے بلکہ علاقائی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی نوید ہوگا،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی چینی سفیر سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی لازوال اور دیرینہ دوستی پر فخر کرتا ہے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی سیاسی، سماجی اور معاشی تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ، دونوں ممالک کے مابین ادارہ جاتی معاونت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ، سی پیک علاقائی ترقی کے مشترکہ وژن کا نتیجہ ہے،سی پیک نہ صرف خطے بلکہ علاقائی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی نوید لیکر آئے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کی نئی سمت متعین کر رہے ہیں، پاکستان چین کے ساتھ اپنی لازوال اور دیرینہ دوستی پر فخر کرتا ہے۔ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی سیاسی، سماجی اور معاشی تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے، پارلیمانی سفارتکاری اہم دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ادارہ جاتی معاونت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،عوامی روابط کے فروغ سے معاشی شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔ سی پیک علاقائی ترقی کی مشترکہ وژن کا نتیجہ ہے،سی پیک نہ صرف خطے بلکہ علاقائی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی نوید لیکر آئے گا۔اس موقع پر چین کے سفیر نونگ رونگ نے مشترکہ ترقی اور مربوط روابط سے متعلق چیئرمین سینیٹ کے خیالات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کیلئے انتہائی اہم ملک ہے اورعلاقی ترقی کے لئے ہماری جدوجہد مشترکہ ہے،دونوں ممالک کا ترقی و خوشحالی کا و ژن اور سی پیک منصوبے سے یہ خطہ بین الاقوامی تجارت کا مرکز ثابت ہو گا۔




