پاکستان فٹبال فیڈریشن خیبر پختونخواہ کے صدر شاہد خان شنواری کی طرف سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین کواستقبالیہ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن خیبر پختونخواہ کے صدر شاہد خان شنواری کی طرف سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین کواستقبالیہ دیا گیا پشاور کلب میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد شنواری نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ نئے چیئرمین فٹبال فیڈریشن کے مسائل کو حل کر کے منصفانہ انتخابات کے عمل کو یقینی بنائیں گے تقریب میں شامل دیگر عہدیداران نے سابقہ خیبر پختونخواہ کی کمیٹی نے مختلف اضلاع کی طرف سے بروقت دستاویزات نہیں بجھوائیں جس سے مسائل میں اضافہ ہوا ۔ شاہد شنواری نے مزید کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی فیفا کی رکنیت بحال کروانا اہم زمہ داری ہے جس کے لئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں