مولانا کی "وصولی” سیاست کی و جہ سے ان کے خلاف پارٹی میں بغاوت ہو چکی ہے

،علمائے حق واقعی جھونپڑیوں اور دین فروش ملا محلات میں رہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی نیب کو دھمکیوں کے جواب میں عامر مغل کا رد عمل

اسلام آباد: ترجمان پنجاب حکومت و سینئیر رہنما عامر مغل نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی "وصولی”سیاست کیوجہ سے ان کی پارٹی میں بغاوت ہو چکی ہے ۔ جس سے توجہ ہٹانے کیلئے مولانا نیب پیشی کی صورت میں نیب پر کارکنان کے حملے کی دھمکیاں دے رہے ہیںجو افسوسناک ہیں۔ مولانا کی کرپشن، اقربا پروری اورطاقتور لوگوں کی کاسہ لیسی کی وجہ سے آج JUI کے سینئیررہنما جن میں مولانا حافظ حسین احمد، مولانا محمد خان شیرانی، مولانا گل نصیب اور مولانا شجاع الملک جیسے علما ان کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں۔عامر مغل نے مولانا کے بیان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ واقعی حق پرست علما جھونپڑیوں میں ہی رہتے ہیں لیکن دین فروش ملا فضل الرحمان کی طرح کروڑوں کے محلات میں رہتے ہیں اورنامی اور بے نامی اربوں کی جائدادیں بنا چکے ہیں۔ اگر مولانا نے سیاست سے مال نہیں بنایا تو نیب کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنے ذرائع آمدن اور اثاثہ جات کے ثبوت دیں۔اپنی ہی پارٹی کے سینئہر عہدیداران کی جانب سے اتنے سنگین الزامات کے بعد مولانا فضل الرحمان کے پاس اب JUI کی امارت کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا۔ JUI میں محب وطن اور دیانتدار قیادت کو آگے بڑھ کر جماعت کی قیادت سنبھالنی چاہئیے اور فضل الرحمان کو کرپشن، اور اقربا پروری پر قوم سے معافی بھی مانگنی چاہئیے اور قوم کا لوٹا ہوا پیسہ بھی واپس کرنا چاہئیے۔