الیکٹرک کاروں کو رجسٹریشن فیس سے استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے الیکٹرک کاروں کو رجسٹریشن اور تجدید فیس سے استثنی کی منظوری دے دی ۔کابینہ ڈویژن کے مطابق اقدام کا مقصد ملک میں ماحول دوست الیکٹرک کاروں کو فروغ دینا ہے۔
‘ الیکٹرک گاڑیوں سے زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ آلودگی میں بھی کمی آئیگی’ماہرین کا خیال ہے کہ الیکٹرک کار چند برس میں سستی ہوجائے گی۔ وفاقی دارلحکومت میں الیکٹرک کاروں کی رجسٹریشن مفت ہوگی، وزارت داخلہ کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق اقدام کا مقصد ملک میں ماحول دوست الیکٹرک کاروں کو فروغ دینا ہے، صوبائی حکومتیں بھی الیکٹرک کاروں کو فروغ دینے کے لیے مراعات دے سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تمام موٹرویز اور شاہراوں پر جلد الیکٹرک کار چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر شروع ہو جائے گی، 300 کلومیٹر سے زائد طویل مسافت کے لیے بھی عوام الیکٹرک کار استعمال کرسکیں گے۔