
لندن:برطانوی وزیراعظم بورس جونسن نے ٹرمپ کی جانب سے فسادات بھڑکانے کی مذمت کی۔
بونس جونسن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے حامیوں نے انتخابی نتائج ختم کرنے کے لیے کیپیٹل ہل کی عمارت پردھاوا بولا جو قابل مذمت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹل ہل میں ناپسندیدہ مناظر دیکھنے میں آئے، چاہتے ہیں امریکا میں پرامن اور منظم انداز میں انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہو۔
دوسری جانب ٹویٹر نے ان کا فیس بک اکائونٹ معطل کر دیا ہے جو نئے امریکی صدر جو بائیڈن کے منصب صدارت سنبھالنے تک معطل رہے گا۔
یاد رہے کہ ٹرمپ کا فیس بک اکانٹ پہلے کیپٹل ہل پر دھاوا بولنے کی حمایت میں تبصرے پر 24 گھنٹے کیلئے بلاک کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا دھاوا بولنے والوں کی مذمت کے بجائے فیس بک کا پلیٹ فارم حمایت کیلئے استعمال کرنے سے امریکی مضطرب ہوئے، صدر ٹرمپ کو موجودہ صورتحال میں فیس بک استعمال کرنے کی اجازت سے درپیش خطرات بہت زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا فیس بک اکانٹ کم ازکم جوبائیڈن کیصدرکاعہدہ سنبھالنے تک معطل رہیگا۔
جوبائیڈن 20 جنوری کو صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔


