
اسلام آباد:آزاد عوام تحریک نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔بہت جلد اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔یہ فیصلے چئیرمین اے اے ٹی سابق آزاد امیدوار این اے 53 جاوید انتظار کی قیادت میں کارکنان کے اجلاس میں کیے گئے۔جاوید انتظار نے کہا کہ حکومت کے پاس عام آدمی کے لیے کوئی معاشی ایجنڈا نہیں ہے۔غریب طبقے کا معیار زندگی قابل رحم حد تک چکا ہے۔ شرح ترقی منفی اور مہنگائی عروج پرپہنچ چکی ہے۔ہر تیسرا فرد معاشی قیدی اور نفسیاتی قیدی بن چکا ہے۔ہم مہنگائی کے خلاف غریب آدمی کی آوازبن کر میدان میں نکل رہے ہیں۔
آزاد عوام تحریک نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا



