
راولپنڈی: چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی ظہیر احمد اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمت میں ہونے والا اضافہ فی الفور واپس لے ۔ظفرالحق روڈ پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام غریب پاکستانی مہنگائی کے ہاتھوں سخت پریشان ہے گھر کا کرایہ دو وقت کی روٹی بجلی گیس پانی کے بل پورے کرنا ناممکن ہوچکا ہے۔اگر مہنگائی میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو پھر عوام حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج پرمجبور ہو جائے گی۔ہم وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہے کہ فی الفور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے اور مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے تاکہ عام غریب آدمی سکھ کا سانس لے سکے۔اس موقع پر حاجی نصیر بھٹی چیرمین کونسلر ا رشید اعوان تاجر راہنما،عرفان رازق مغل صدر یوتھ ویلفیر سوسائٹی،ثاقب اعوان ایڈووکیٹ،خیرالرحمن خان،اکبر خان صافی،ناصر منان خان،عرفان بھٹی بھی موجود تھے۔



