سی ڈی اے نے اسلام آباد کے نئے سیکٹر C-14کا مکمل قبضہ حاصل کرلیا

This image has an empty alt attribute; its file name is c14-1.jpg


اسلام آباد (وقائع نگار)وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن اور رئیل سٹیٹ پالیسی کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آباد کے نئے سیکٹر C-14کا مکمل قبضہ حاصل کرلیا ہے۔سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ نوید الٰہی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انفورسٹمنٹ لئیق زمان ، ڈائریکٹر لینڈ شفیع مروت، ڈائریکٹر سیکٹر ڈویلپمنٹ ناصر بٹ، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے گوہر زمان ، تحصیل دار یاسر عرفات اور ریونیو کے دیگر عملہ نے سیکٹر C-14سرائے خربوزہ کے متاثرین سے ملاقات کی اور تمام مسائل کو پر امن طریقہ اور خوش اسلوبی سے طے کیا اور تمام متاثرین سے قبضہ حاصل کرلیا اور متاثرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ سی ڈی اے فوری طور پر سیکٹر C-14میں ترقیاتی کام کا آغاز کررہی ہے جس سے متاثرین اور پلاٹ مالکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اس امر سے وزیراعظم کا پاکستانیوں کو گھروں کی فراہمی کا ایک اور وعدہ پورا ہورہا ہے۔