وزیر اعظم کی استعفی کی مشروط پیشکش PDM کے منہ پر طمانچہ ہے۔ عامر مغل

اسلام آباد (نیوزرپورٹر ) سینئیررہنما تحریک انصاف عامر مغل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی استعفی کی مشروط پیشکش PDM کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اپوزیشن نے اس ملک کو لوٹ کر ایسے برباد کیا ہے جیسے تاریخ میں ہلاکو خان نے بربادی کی تھی۔ آج عام پاکستانی ان کرپٹ مافیاز کی وجہ سے اس حال کو پہنچ چکا ہے۔ سابقہ ادوار میں اپنا کمیشن بنانے کے چکر میں بجلی کمپنیوں سے ہزاروں گنا مہنگے معاہدے اور سخت شرائط پر قرض لے کر اربوں ڈالر کی جائیدادیں بنائی گئی ہیں۔ نواز اور زرادری نے اپنے دور میں نہ صرف اس ملک کو خود لوٹا بلکہ سرکاری سرپرستی میں کرپشن کو فروغ دیا۔ اپنی اولادوں کو کرپشن کے جدید طریقے سکھائے۔ یہی وجہ ہے کہ آج عوام غریب تر اور سابقہ حکمران امیر ترین ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے اپوزیشن کو لوٹی ہوء رقم کی واپسی کی صورت میں استعفی کی بڑی پیشکش کی ہے۔ اور اگر واقعی پاکستان ڈکیت موومنٹ عمران خان سے جان چھڑوانا چاہتی ہے تو عوام کے لوٹے ہوئے 200 ارب ڈالر سے زائدواپس کر دیں وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں گے۔