راولپنڈی میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی تعداد 13لاکھ ہو گئی

1,32,187کاریں اور1,026,339 موٹر سائیکلز شامل ہیں

راولپنڈی:ضلع راولپنڈی میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی تعداد 13لاکھ کے قریب پہنچ گئی ۔ایکسائز ذرائع نے بتایاکہ ضلع راولپنڈی میں رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی مجموعی تعداد 12,96,371 ہو گئی ہے۔ان میں1,32,187کاریں اور1,026,339 موٹر سائیکلز شامل ہیں ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے ضلع راولپنڈی میں اب تک مجموعی طور پر 12,96,371گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کی ہے جن میں 40,396 ڈیزل گاڑیاں ، 33,620 سی این جی گاڑیاں جبکہ 12,22,355 پٹرول گاڑیاں شامل ہیں ۔ایکسائز ذرائع نے بتایاکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے مالی سال2020-21کی پہلی ششماہی میں ضلع بھر میں 19,304نئے موٹر سائیکلز ،446نئی کاریں ،565پک اپ ،41ڈی وینز،1بس،574رکشے ،06ایمبولینسز،45ٹریکٹر اور 02کرینز کی رجسٹریشن کی ہے