چیچہ وطنی پولیس کی موک ایکسرسائز

چیچہ وطنی …. ڈی ایس پی چیچہ وطنی امجد جاوید کمبوہ کی ہدایت پر پولیس نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشق کی۔ جس کا مقصد خدانخواستہ کسی ہنگامی صورتحال میں پولیس کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانا، رسپانس ٹائم نوٹ کرنا اور تمام اداروں کو مربوط کارروئی کیلئے تیار رکھنا تھا تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو ہر ممکن حد تک بچایا جاسکے۔ ایکسر سائز میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، بم ڈسپوزل سکواڈ، فائر بریگیڈ سپیشل برانچ اور اینٹی مائنز سکواڈ نے بھی حصہ لیا مشق کے دوران دس بجے دن نجی پبلک سکول پر فرضی دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ جس پر پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئےتینوں دہشت گردگرفتار کرلیے۔ تمام اداروں نےجائے وقوعہ پر بروقت پہنچ کر موک ایکسر سائزکو کامیاب بنایا اور یہ ثابت کیا کہ تمام ادارے غیر یقینی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔