دوسری نمبر پر بھارت ہے جس نے اپنے 85 میچز جیتے ہوئے ہیں

اسلا م آباد(سپورٹس رپورٹر)
پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر نہ صرف ٹیسٹ کے بعد ٹی 20 سیریز اپنے نام کی بلکہ عالمی کرکٹ میں ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں یہ فتح ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی میں 100ویں فتح ہے۔قومی ٹیم دنیا کی وہ واحد ٹیم ہے جس نے 100 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے ہیں جبکہ اب تک کوئی ٹیم یہ سنگِ میل عبور نہیں کر سکی ہے۔
پاکستان کے بعد سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والی ٹیم بھارت ہے جس نے اپنے 137 میچز میں سے 85 میچز جیتے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے والی ٹیم بھی ہے، جس نے اب تک 164 میچز کھیل لیے ہیں جن میں اسے 59 میں ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ٹیم نے سب سے زیادہ میچز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جن کی تعداد 24 ہے جس میں اسے 14 میں کامیابی ملی اور 10 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
اسی طرح دوسرے نمبر پر جس ٹیم کے ساتھ پاکستان نے سب سے زیادہ میچز کھیلے ہیں وہ آسٹریلیا ہے، دونوں ٹیمیں 23 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں سے پاکستان کو 12 اور آسٹریلیا کو 9 میں کامیابی ملی، ایک میچ ٹائی ہوا۔
دنیا میں سب سے زیادہ164 ٹی 20 کھیلنے کا اعزاز بھی پاکستان ہی کے پاس ہے

