آصف علی زرداری کی سیاسی حکمت عملی سے پیپلز پارٹی سینٹ میں بھرپور کامیابی حاصل کرئے گی،عامر صدیقی


راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محمد عامر صدیقی نے کہا کہ قائد سابق صدر آصف علی زرداری کی سیاسی حکمت عملی سے پیپلز پارٹی سینٹ میں بھرپور کامیابی حاصل کرئے گی یوسف رضا گیلانی بھاری اکثریت سے سینٹ آف پاکستان کے رکن منتخب ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا محمد عامر صدیقی نے کہا کہ عوام تبدیلی سرکار سے تنگ آچکی ہے ضمنی الیکشن میں شکست اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تحریک انصاف کے اایم این ایز اور ایم پی ایز ہمارے سینٹ کے امیدوار کو ووٹ دینگے پیپلز پارٹی کو بھرپور کامیابی ہوگی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے کارکن الیکشن کی تیاری کریں نیازی حکومت کے خاتمہ کیے بغیر ہمارا کارواں نہیں رکے گا اقتدار کے پجاریوں کاوقت پورا ہوچکا ہے ان کو ہر حال میں جانا ہوگا عوام کے حقیقی نمائندوں کے آن سے ہی عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو گا۔