پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں، عفت عمرکا نام لئے بغیر ریاست مدینہ کے دعویدار پر طنز

اسلام آباد:پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر ایک جملے میں نام لیے بغیر تنقید کر ڈالی ہے ۔
اداکارہ نے حال ہی میں مسجد نبوی میں وفاقی وزرا کے ساتھ پیش آئے واقعے پر اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکانٹ سے جاری بیان میں کہا کہ”پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا، مدینے کو پاکستان جیسا نہیں”۔
خیال رہے مذکورہ ٹوئٹ سے قبل بھی عفت عمر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی تھی، جس میں انہوں نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ مسجد نبوی میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا، جس میں کچھ افراد نے چور چور کے نعرے لگائے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگو نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا تھا۔