ما ر گئی مجھے تنہائی ، جاپان نے شہریوں میں اکیلے پن کا احساس ختم کرنے کے لئے وزارت بنادی


وزارت کا کام شہریوں میں اکیلئے پن کے احساس اور ڈیپریشن کے نتیجے میں خود کشی کے رجحان کو روکنا ہوگا


جاپان میں گزشتہ گیارہ سالوں کے دوران خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے ، کورونا نے لوگوں کو مزید تنہاء کر دیا


ٹوکیو: جاپانی وزیر اعظم نے شہریوں میں خودکشی کے رجحان کو کم کرنے کیلئے وزیر تنہائی کی تقرری کردی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان ایسا ملک ہے جہاں گزشتہ 11 سالوں کے دوران خودکشی کرنے کے رجحان میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور اس میں تیزی کرونا وائرس کے پیدا ہوئی۔ ماہرین سماجیات کا بھی کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا سے پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال بھی شہریوں میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کا باعث ہے۔ اس رجحان کو کنٹرول کرنے کے لئے وزیر اعظم پوشی ہیڈے سوگا نے رکن پارلیمنٹ ٹیٹسوشی ساکا موٹو کو ملک کا اولین وزیر تنہائی مقرر کردیا۔ وزارت تنہائی کے ذمہ کورونا کی وبا کے باعث شہریوں میں اکیلئے پن کے احساس سے پیدا ہونے والے ڈیپریشن کے نتیجے میں خود کشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنا اور بچوں میں بڑھتی ہوئی غربت کا سدباب کرنا ہے۔