
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا سی پیک خصوصی اقتصادی زونز کا وژن صنعت کاری کے فروغ کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈ) وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے عین مطابق ہے۔ ملک میں صنعت کاری میں تیزی لانے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ صنعت کو مزید تقویت دینے کے لئے ایک نئی ٹیکسٹائل پالیسی بنائی جارہی ہے۔


