اسلام آباد:بیجنگ کے سٹیٹ گیسٹ ہاس میں پاک چین دوستی کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے یادگاری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔اس کا انعقاد چینی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام کیا گیا تھا اور اس میں 21 مئی1951 سے شروع ہونے والے پاک چین دوطرفہ اسٹریٹجک دوستی کے مختلف ادوار،سی پیک توانائی اور انفراسٹریکچر پراجیکٹس،پورٹ بلڈنگ پراجیکٹس اور پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات پر مبنی 46 تصاویر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھیں۔ چین کے ریاستی قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ یی اورچین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق سمیت دیگر عہدیداروں نے اس نمائش کا دورہ کیا۔
Related Posts

برطانیہ میں کورونا وائرس سے متعلق تمام سفری پابندیاں ختم
- Rizwan Malik
- مارچ 15, 2022
- 0
لندن :برطانوی حکومت نے کورونا سے متعلق تمام تر پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق 18 مارچ سے ملک بھر میں […]
ٹیوٹا کمپنی کے ڈیلر اور ایجنٹس ملی بھگت سے ؔخریداروں کے چالیس کروڑ ہڑپ کر گئے
- Rizwan Malik
- جولائی 5, 2019
- 0
اسلام آباد:ٹیوٹا کمپنی کے ڈیلر اور ایجنٹس کی ملی بھگت سے ایک سوسے زائد افراد کیساتھ چالیس کروڑ روپے کا فراڈ ، پنجاب اور […]

پاکستان کی سوئس بینک سمیت نجی بینکوں سے 45 کروڑ ڈالر قرض لینے کی تصدیق
- Rizwan Malik
- اکتوبر 20, 2017
- 0
حکومتِ پاکستان نے سوئس بینک سمیت نجی بینکوں سے 45 کروڑ ڈالر کا قرض لینے کی تصدیق کرتے ہوئے اس تاثر کو زائل کرنے کی […]
