ہم اپنی زندگی سے دو قومی نظریہ نکال دیں تو قیام پاکستان کی تمام جدوجہد بے ثمر ہو جائے گی،عامر صدیقی


راولپنڈی(نیوزرپورٹر) ٢٣مارچ تجدیدعہد کا دن ہے ،تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کا محور و مرکز دو قومی نظریہ تھااور آج اگر ہم اپنی زندگی سے دو قومی نظریہ نکال دیں تو قیام پاکستان کی تمام جدوجہد بے ثمر ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورترقی پسندفلاحی تنظیم کے صدرمحمد عامر صدیقی نے یوم پاکستان کے موقع پر ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا ہمارے حکمران دو قومی نظریہ کی مخالفت سے پہلے بھارتی مسلمانوں کے حالیہ حالات کو مد نظر رکھیں ہمیں آزادی نعمت پر اللہ کا شکر گزار ہونا چاہئے قائد اعظم محمد علی جناح موجودہ صدی کے عظیم مسلمان راہنما اور مدبر تھے آپ کی قیادت میں مسلمانان برصغیر ایک جھنڈے تلے متحد ہوئے اور دو قومی نظریہ کی بنیاد پر مسلمانان برصغیر کو ایک الگ خطہ ارض پاکستان کا حصول ممکن ہوا ہمارے ابائو اجداد نے حصول وطن کیلئے اپنے حصہ کا کام بخوبی انجام دیا،اب ہمیں اپنے حصے کا کام کرنا ہے اور ملک کو درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے اپنی بھر پور صلاحیتوں سے نبرد آزما ہونے کی ضرورت ہے ۔