
اسلام آباد:چیئرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے کہا ہے کہ یوم پاکستان وطن پرستی کے تجدید عہد کا دن ہے ۔قائداعظم کی دلیرانہ اور ولولہ انگیز قیادت میں دنیا کا نقشہ بدل گیا ۔بدقسمتی سے آج پاکستان پر کرپشن سیاسی نظام کا راج ہے۔غریب اور متوسط اکثریتی طبقہ ہر پارٹی اور لیڈر کو بناتا ہے ۔اس طبقے کی حق حکمرانی کو چھین کر غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا گیا ۔آزاد عوام تحریک کرپٹ سیاسی نظام کے خلاف مزاحمتی سوچ رکھتی ہے۔جس کا منشور پاکستان، پاکستانیت اور پاکستان کے پرچم کی سربلندی ہے ۔وہ اے اے ٹی کے زیر اہتمام جی سیون مرکز ستارہ مارکیٹ عوامی بیٹھک میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب سے سی ڈی اے یونین پاشا گروپ کے صدر عامر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلاف کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے ۔ہمیں پاکستان کی عزت و وقار اور تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا گا۔قبل ازیں جاوید انتظار نے کارکنان کے ساتھ یوم پاکستان کا کیک کاٹا ۔فیڈرل گورنمنٹ نان ٹیچنگ ایمپلائز ویلفیئر کے صدر سردار محمد صدیق،سی ڈی اے ایمپلائزیونین پاشا گروپ کے سینئر نائب صدر حاجی مقصودالر حمان، شاہنواز گل،ملک عرفان، چودھری ناصر ،شکیل خٹک ، ملک شکیل، ملک نوید،قمر عباس اور دیگر کارکنان نے شرکت کی کی۔




