
اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں ”موبائل وین فیسلیٹیش سینٹر” نے کام شروع کردیا ہے،آئی جی کی جانب سے شروع کی جانے والی موبائل سہولت سروس کو لوگوں کا خراج تحسین۔یہ سروس چارجز فری ہے۔گھر گھر سہولت پہنچانے کے لیے موبائل وین فیسلیٹیشن سروس نے کام کا آغاز کیاہے جو ہفتے کے 7دن میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف جگہوں پر ڈیوٹی سرانجام دیتی رہے گی ، رابطہ پولیس آفسر شفیع اللہ کے مطابق کریکٹر سرٹیفیکیٹ (بیرونی ملک کے لیے) سروس72گھنٹے میں فراہم کی جائے گی۔جنرل پولیس ویری فیکیشن (پاکستان کے اندر) سروس 3گھنٹے میں۔کرایہ داری اندراج ،گمشدگی رپورٹ شناختی کارڈ،لائسنس،پاسپورٹ، تعلیمی اسناد وغیرہ ، ایف آئی آر کی کاپی، رضاکار کا اندارج،گھریلو ملازم کا اندراج کی سروس بھی 3گھنٹے میں فراہم کی جائے گی ۔ہفتے کے روز بری امام دربار کے کے علاقہ میں اور ۔ H-11پولیس لائن میں ایس آئی مشتاق احمد شفیع اللہ، لیڈی پولیس کنول امتیاز پر مشتمل پولیس سٹاف نے موبائل وین فیسیلیٹین سروس فراہم کی ۔جبکہ عوام کی جانب سے سروس کو خوش آمدید کہا گیا اور لوگوں نے آئی جی کی جانب سے اسلام آباد کے شہریوں کو سہولت فراہمی کے اس اقدام کی پذیری کی اور خوشی کا اظہار کیا۔


