چینی لینگوئج سینٹرز پاکستانی طلبا کو چینی زبان سیکھنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں


اسلام آباد:چینی لینگوئج سینٹرز پاکستانی طلبا کو زبان سیکھنے میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔پاکستان میں اس وقت مختلف سطحوں پر 26,000 سے 30,000 طلبا چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔ پاکستان اور چین کے مختلف اساتذہ اس زبان کو زیادہ سے زیادہ طلبا کو سکھانے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ پاکستان میں پانچ کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اور دو کنفیوشس کلاس رومز موجود ہیں جہاں اساتذہ طلبا کو زبان سکھا رہے ہیں۔