جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے آزادی مارچ کے شرکاء کے ایچ نائن گراؤنڈ میںمولانا فضل الرحمان نے کارکنان کے درمیان آخری صفوں میں نماز جمعہ کی ادا کی۔
مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والا آزادی مارچ اسلام آباد میں پشاور موڑ پر دھرنا دیئے ہوئے ہے، جہاں مارچ کے شرکاء نے آج نماز جمعہ کی ادائیگی بھی کی ہے۔
نماز جمعہ کی امامت جمعیت علماء اسلام کے جنرل سکریٹری سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کی جبکہ خطبہ جمعہ اور دعا معروف شخصیت حضرت پیر عزیز الرحمن ہزاروی صاحب نے مانگی۔
جلسہ گاہ میں مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر جے یو آئی رہنماؤں نے باجماعت نمازِ جمعہ ادا کی جس کے بعد دعا مانگی گئی۔



