اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صحافیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے نیشنل پریس کلب کے منتخب عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ پلاٹوں کی الاٹمنٹ ان صحافیوں کو کی جائیگی جنہیں اس سے قبل پلاٹ نہیں ملے ہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ الاٹمنٹ میں شفافیت کو برقرار رکھاجائے، کمیٹی میں نیشنل پریس کلب کے منتخب عہدیداروں کے علاوہ وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور سی ڈی اے کے افسران بھی شامل ہونگے، وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بات نیشنل پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے ان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی، وزیر داخلہ نے وفد کو بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ان تمام صحافیوں کو چھت فراہم کریں جو اس سے محروم ہیں، ہم اس پر بہت جلد کام شروع کر دینگے، وزیراعظم عمران خان بھی صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کے خواہاں ہیں اور وزیراعظم کا پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، وزیر داخلہ سے ملاقات کرنے والے نیشنل پریس کلب کے نمائندہ وفد میں صدر این پی سی شکیل انجم، سیکرٹری انور رضا، فنانس سیکرٹری صغیر چوہدری، سابق صدر این پی سی طارق چوہدری، نائب صدر شاہ محمد، عباس شبیراور اویس کیانی شامل تھے۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے صحافی نوید عباسی کے خلاف سائبر کرائم میں درج مقدمہ کو فوری واپس لینے کا حکم بھی دیا۔
Related Posts
پاکستان کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل
- Rizwan Malik
- April 8, 2020
- 0
امریکی قومی ادارہ صحت نے پاکستان کو کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل کرلیا۔ خیال رہے کہ دنیا میں تباہی […]
سیکٹر G14ہائوسنگ اتھارٹی اپنے ہی بنائے گئے جال میں پھنس گئی
- Rizwan Malik
- June 16, 2023
- 0
کرپٹ اہلکاروں نے چار سو گھروں کا معاوضہ نہ دیا اب چار ہزار سے زاہد گھر فائونڈیشن کے گلے کی ہڈی بن گئے ہیںاتھارٹی جو […]
نادرا اور کے الیکٹرک کا اشتراک، ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے صارفین کو بااختیار بنانے کا عزم
- Rizwan Malik
- June 28, 2024
- 0
اسلام آباد :نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور کے الیکٹرک کے درمیان اشتراک عمل کے تحت شناختی تصدیق کی جدید ترین خدمات کے ذریعے […]
