تمام موضع جات کے ممبران تحریری طور پر اپنے مسائل راجہ خرم نوازکو پیش کریں گے پھر ان کی فردا فردا سی ڈی اے یا ہائوسنگ اتھارٹی کے ذمہ داران سے ملاقات کرائی جائے گی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین راجہ خرم نواز کی صدارت میں متاثرین اسلام آباد کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا۔تمام ممبران کمیٹی نے اپنے اپنے موضع جات کے مسائل تحریری طور پر راجہ خرم کو پیش کیے اور طے پایا کہ سی ڈی اے یا ہائوسنگ فانڈیشن کے ساتھ موضع جات سے ممبران کی الگ الگ ملاقاتیں کروائی جائیں گی اور کم مسائل والے سیکٹرز کے مسائل پہلے حل ہوں گے۔ اجلاس میں سینئیر رہنما عامر مغل نے مطالبہ پیش کیا کہ جب تک مالکان کو ان کے تمام معاوضہ جات اورCompensations نہیں مل جاتیں اس وقت تک CDA اور ہاوسنگ کے حکام کو کسی قسم کے غیر قانونی آپریشن سے روکا جائے اور ان کو پابند کیا جائے کہ مالکان کو فوری طور پر طے شدہ معاوضہ اور متبادل دئیے جائیں۔ جس کی تمام کمیٹی ممبران نے تائید کی۔اس موقعہ پر راجہ خرم نواز نے کہا کہ اسلام آباد کے تینوں ارکان اسمبلی مالکان اسلام آباد کے ووٹوں سے آج اسمبلیوں میں ہیں اور ہم مالکان کے جائز مطالبات کی منظوری تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔راجہ خرم نواز نے فوری طور پر اگلے دو دن کے اندر C_15, C_16 , I_14 اور I_15 کے کمیٹی ممبران اور CDA حکام کو بلانے کے احکامات جاری کئیے۔ اس موقعہ پر تمام کمیٹی ممبران عامر مغل، فرزند شاہ، اعظم خان، جمشید مغل، چوہدری جہانگیر، ملک امتیاز، چوہدری جہانگیر، راجہ ہارون، چوہدری وقار، توقیر شاہ، ملک عثمان اور علی اصغر اعوان نے مشترکہ طور پر راجہ خرم نواز کو متاثرین کمیٹی کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی اور وفاقی وزیر اسد عمر کا شکریہ ادا کیا۔


