فلموں جیسا بچھڑے ہوئے خاندان کے ملاپ کا د نگ کردینے والا قصہ

شادی کے موقع پر بہو بیٹی نکل آئی ساس نے پہچان لیاجذبانی مناظر تاہم شادی پھر بھی ہوگئی

شادی کے ساتھ ساتھ تقریب میں شریک افراد نے ماں بیٹی کے ملاپ کا جشن بھی منایا

اسلام آباد:بچھڑے ہوئے خاندان کا ایسا ملاپ آپ نے کبھی دیکھا یا سنا نہیں ہوگا۔فلموں میں اکثر ایسا ہوتا ہے لیکن یہ دلچسپ واقع فلموں سے بھی کچھ آگے ہی کا ہے ۔
درحقیقت یہ کسی فلم کی کہانی جیسا واقعہ ہے جو چین میں اس وقت سامنے آیا جب ایک خاتون اپنے بیٹے کی شادی کے دن تیاریاں کررہی تھی تو اس کے سامنے یہ دنگ کردینے والا انکشاف ہوا کہ دلہن تو درحقیقت اس کی عرصے سے گمشدہ سگی بیٹی ہے۔
نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق ماں کو اس کا علم دلہن کے ہاتھ پر موجود پیدائشی نشان سے ہوا۔اس نشان کو دیکھ کر لڑکے کی ماں نے فوری طور پر دلہن کے والدین سے پوچھا کہ کیا انہوں نے اپنی بیٹی کو 20 سال قبل گود لیا تھا۔دلہن کے والدین اس سوال پر حیران رہ گئے کیونکہ انہوں نے گود لینے کے واقعے کو اپنی بیٹی سمیت بیشتر افراد سے چھپا رکھا تھا۔تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ انہوں نے اس لڑکی کو بچپن میں ایک سڑک کے کنارے پایاتھا اور پھر اس کی پرورش کی۔
دلہن یہ سن کر اپنی اصل ماں سے گلے مل کر رونے لگی اور اپنی ماں سے ملاقات کو شادی کے دن سے زیادہ پرمسرت قرار دیا۔ماں بیٹی کا ملاپ تو پرمسرت تھا مگر دلہن نے شادی پر تحفظات کا اظہار کیا کیونکہ اب اسے دلہا کی ماں سے اپنے اصل رشتے کا علم ہوچکا تھا۔تاہم دلہن کی ماں نے کہاکہتم کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں یہ شادی ہو گی اور ضرور ہوگی اس کی ماں نے یہ انکشاف کیا کہ دلہا اس کا بھائی نہیں بلکہ اس کی ماں نے اسے گود لیا تھا اور اس کی شادی ابھی بھائی سے نہیں ہورہی ۔ماں نے وضاحت کی کہ کئی برس تک بیٹی کی تلاش میں ناکامی کے بعد اس نے لڑکے کو گود لیا تھا کیونکہ اسے لگا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو کبھی تلاش نہیں کرسکے گی۔تو اس طرح شادی بھی ہوگی اور اس میں شریک افراد نے ماں بیٹی کے ملاپ کا بھی جشن منایا۔