
اسلام آباد:معروف اداکارہ شائستہ لودھی ڈرامہ سیریل” پردیس” میں زبیدہ نامی خاتون کا کردار اد اکریں گی۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران شائستہ لودھی نے بتایا کہ وہ ڈرامہ سیریل پردیس میں زبیدہ نامی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مرینہ خان کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جس کا شوہر بیرون ملک ہوتا ہے اور وہ اپنے سسرال میں رہتی ہے اس دوران وہ ہر مشکل حالات کامضبوطی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس ڈرامے کے پروڈیوسر ہمایوں سعید اور ندیم بیگ ہیں جبکہ اداکاروں میں سرمد کھوسٹ، بشری انصاری، گوہر رشید، درفشاں سلیم، شرمین علی ا ور عفان وحید شامل ہیں ۔



