ڈاکٹر طارق بنوری نے چیئرمین ایچ ای سی کی حیثیت سے دوبارہ چارج سنبھال لیا

اس وقت ایچ ای سی آدھا تتیر اور آدھا بیٹر کی صورتحال کے تحت چل رہا ہے آرڈیننس یا عام قانون کے تحت چلے گا ؟

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بحال ہونے والے چیئرمین طارق بنوری نے ایک سال بعد دوبارہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس سے قبل یہ پوسٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد خالی پڑی تھی ۔ڈاکٹر طارق بنوری نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحال کیا تھا اس سے قبل وفاقی حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین ایچ ای سی کو فار غ کر دیا تھا ۔چیئرمین ایچ ای سی کی پوسٹ کی مدت ملازمت چار سال کیلئے تھی جسے آرڈیننس کے ذریعے کم کرکے تحریک انصاف کی حکومت نے دو سال کر دیا ہے ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اب ڈاکٹر طارق بنوری حکومت کو قبول ہونگے ان کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا ۔ خیال یہ تھا کہ وفاقی حکومت اس فیصلے کو دوبارہ چیلنج کرکے ڈاکٹر طارق بنوری کا
راستہ روکے گی مگر ایسا نہ ہوا گزشتہ روز یعنی بدھ کے روز ڈاکٹر طارق بنوری نے چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ہے ایچ ای سی کی ڈائریکٹر جنرل عائشہ اکرام کی جانب سے باقاعدہ ایک اعلامیہ میں س بات کی تصدیق بھی گئی ۔ اس وقت ہائیر ایجوکیشن کمیشن عام قانون کے تحت چلے گا یا پھر آرڈیننس کے تحت کام کرے گا اس وقت ایچ ای سی آدھا تیتر اور آدھا بیٹر کی صورتحال سے دوچار ہے ۔